جموں//اپنی پارٹی یوتھ ونگ نے بے روزگار ڈینٹل سرجنوں کے حق میں امپھلا چوک جموں میں احتجاجی دھرنا دیا۔ پریس ریلیز کے مطابق احتجاج میں اپنی پا رٹی کے ٰ یوتھ ونگ نائب صدر اور میڈیا کارڈی نیٹر رقیق احمد خان، جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ ابہے بقایہ، ضلع صدر جموں شیوم چوہدری نے دیگر نوجوان لیڈران کے ہمراہ دھرنے میں شرکت کی اور بے روزگار ڈینٹسٹ کو اُن کے دیرینہ مطالبات کی حصولی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ ڈینٹسٹ کی آسامیاں نکالی جائیں تاکہ ہزاروں طلبا ءجو ڈینٹل کالج سے ڈگریاں مکمل کرچکے ہیں، اِس میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ سال 2009سے ڈینٹل ڈاکٹروں کی کوئی بھرتی نہ ہوئی ہے، جس سے ڈگریاں حاصل کر کے بیروز گار بیٹھنے والوں کی ایک کثیر تعداد ہے، لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ فوری طور آسامیاں مشہتر کی جائیں۔بے روزگار ڈینٹل سرجنوں کی تنظیم کے صدر ڈاکٹر راہل کول نے حمایت کے لئے اپنی پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ احتجاجی دھرنے میں وپل بالی، سشیل کھجوریہ، سمرنجیت سنگھ، اشرف چوہدری، ویشال زوتشی وغیرہ بھی شامل تھے۔