سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شری اَمرناتھ جی کے پوتر گپھا میں حاضری دی ۔لیفٹیننٹ گورنر جو شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ،کے ہمراہ فوج ، سول اِنتظامیہ ، پولیس اور شرائین بورڈ کے سینئر اَفسران تھے اور انہوں نے پوتر گپھامیں پوجاکی۔لیفٹیننٹ گورنرنے ہر ایک کے لئے اچھی صحت،خوشحالی اور صحت کے موجودہ بحران پر قابو پانے کے لئے پرارتھنا کی۔اُنہوں نے کہا کہ سالانہ یاترا جموں وکشمیر کی ثقافتی ہم آہنگی کی روایت کو یاد دِلاتی ہے لیکن کووِڈ۔19 وبائی امراض کی وجہ سے جاری صورتحال پر غور کرتے ہوئے شری اَمرناتھ یاترا منسوخ کیا گیا ہے، تاہم عقیدت مندوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے شرائین بورڈ نے صبح اور شام آرتی کا براہِ راست پوتر گپھا سے ٹیلی کاسٹ کا اہتمام کیا ہے ۔ اِس کے علاوہ تمام روایتی مذہبی رسومات گزشتہ طرزِعمل کے مطابق پوتر گپھا میں اَدا کئے جائیں گے۔ جموں و کشمیر حکومت نے انفیکشن کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے بہت سارے اِقدامات اُٹھائے ہیں اور آرتی اور دیگر رسومات کے دوران کووِڈ۔19 مناسب طرز ِعمل اَپنانے کو یقینی بنانے کے لئے ہرطرح کا اِنتظام کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ آئیے کووِڈ رہنما خطوط پر عمل پیرا ہوکر وَبائی مرض سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کا عزم کریں۔واضح رہے کہ صبح6بجے اور شام 5بجے آرتی کا ٹیلی کاسٹ 30 منٹ کے لئے شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ اوربالخصوص عقیدت مندوں کے لئے مختص کردہ ایپ پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔عقیدت مند اپنے مجازی طور پر آن لائن شرائین بورڈ www.shriamarnathjishrine.com/AartiLive.html کے لنک کے ذریعے پوتر آئس لنگم کا آن لائن شرکت کرسکتے ہیں۔ شرائین بورڈ کے موبائل پر مبنی ایپلی کیشن کے ذریعے بھی یہی سلسلہ جاری ہوگا جسے گوگل پلے سٹور پر http://play.google.com/store/apps/details?id=com.ncog.shriamarnath لنک کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے ، جنرل آفیسر کمانڈنگ ( جی او سی )15کور، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا ، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج ( ایس آر کے ) عبدا لجبار ، ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر انوپ کمار سوہنی ، ایس اے ایس بی کے علاوہ فوج ، پولیس ، سی آر پی ایف اور شرائین بورڈ کے اَفسران بھی تھے۔
جموں و کشمیر میں احتساب ، شفافیت کا نیا معیار
جے اینڈ کے ہاوسنگ بورڈ کے’پراپرٹی مینجمنٹ پورٹل‘ کا آغاز
نیوز ڈیسک
سری نگر//اِنتظامیہ کے کام میں احتساب اور شفافیت کا نیا معیار قائم کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر ہاوسنگ بورڈ کے ذریعہ تیار کردہ ’’ پراپرٹی مینجمنٹ پورٹل ‘‘ کا آغاز کیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عمل کو آسان بنانے اور خدمات کی فراہمی کو وقتی پابند بنانا ہے ۔ انہوں نے ہاوسنگ بورڈ کے کام کاج میں تبدیلی لانے پر محکمہ ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے عہدیداروں کی تعریف کی اور دوسرے محکموں میں بھی اس کو اپنانے کا مطالبہ کیا ۔ پورٹل کی اہم خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 21 دن کے اندر کسی بھی خدمت کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت کے ساتھ سلامتی اور رسائی میں آسانی کیلئے تمام کالونیوں کا مکمل ڈیٹا مستند ، ڈیجیٹائزڈ اور کلاؤڈ پر بوسٹ کیا گیا ہے ۔ مختلف سطحوں پر درخواستوں کی جمع اور منظوری کیلئے ٹائم لائینز طے کی گئی ہیں۔ درخواست کی کاروائی کی ہر سطح پر درخواست دہندہ کو پیغام ( ایس ایم ایس کے ذریعے ) ملے گا ۔ درخواست دہندہ کے پاس ہر سطح پر تین دن کی مقررہ مدت کے اندر منفی تجویز کو واضح کرنے /انکار کرنے کا اختیار ہو گا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس نظام کو مزید شراکت دار اور شفاف بنانے کیلئے کھلی فائل کا عمل موجود ہے ۔ جس کے ذریعہ ایک درخواست دہندہ جموں و کشمیر یو ٹی میں اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ دیکھ سکتا ہے اور اس میں حصہ لے سکتا ہے ۔ دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ ہاوسنگ کو ہدایت دی کہ وہ سری نگر میں ہاوسنگ کالونی کی ترقی کیلئے تمام امکانات کو تلاش کریں اور میونسپل کارپوریشنوں اور ترقیاتی حکام کے کام میں مزید شفافیت لانے پر خصوصی زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ بلڈنگ کی اجازت حاصل کرنے کے عمل کو آن لائین کیا جائے ۔ محکمہ ہاوسنگ اورشہری ترقیات کے پرنسپل سیکرٹری دھیرج گپتا نے اپنے انتظامی کنٹرول میں 18 کالونیوں کے رہائشیوں کو موثر اور شفاف انداز میں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتہ نے بھی اس جدید پورٹل کیلئے شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کیلئے ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ہاوسنگ بورڈ کی کوششوں کو سراہا ۔ لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، منیجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر ہاوسنگ بورڈ محمد شاہد سلیم ڈار اور دیگر سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔