سرینگر//چھ مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے اتحاد ’عوامی اتحاد برائے گپکاراعلامیہ‘ جوسابق ریاست جموں کشمیرکے خصوصی درجہ کی بحالی کامطالبہ کررہا ہے،کی منگلوار یعنی آج منعقد ہونے والی میٹنگ ملتوی کی گئی ہے۔میٹنگ اتحاد کی نائب چیئرمین اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدرمحبوبہ مفتی کی کچھ ذاتی مصروفیات کی بناپر ملتوی کی گئی ہے۔ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے ترجمان یوسف تاریگامی نے سوموارکو کہا،’’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی میٹنگ جو کل منعقد ہونا طے تھی،کومحبوبہ مفتی کی کچھ ذاتی مصرفیات کی بناپر ملتوی کردیا گیا۔میٹنگ آج ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر صبح11بجے منعقد ہونا طے تھی۔اس سے قبل عوامی اتحادبرائے گپکار اعلامیہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ میٹنگ میں 24جون کووزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں منعقدہ کل جماعتی اجلاس پر بحث ومباحثہ ہوگااوراتحاد کے آگے کے پروگرام پر غور کیاجائے گا۔