تل ابیب// (یواین آئی) دنیا میں جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کے کیسز میں تیزی نے کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے جب کہ کئی ممالک میں پہلے سے لگائے گئے لاک ڈاون میں توسیع کر دی گئی ہے۔جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا ویرینٹ کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لئے دو ہفتہ کا لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔ دوسی جانب اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی۔ اسرائیل میں دوبارہ ان ڈور ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔دریں اثنا مملکت سعودی عرب میں 12 سے 18 سال کی عمر کے نو جوانوں کے لئے فائزر ویکسین کی منظوری دے دی گئی ہے۔خیال رہے وبائی امراض کے ماہرین نے ’کووڈ19‘ کے ’ڈیلٹا‘ ایرینٹ کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔