کٹھوعہ //ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل یادو نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں ’ لاڈلی بیٹی یوجنا ‘ کے تحت ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی سطح کی کمیٹی کے اجلاس میں صدارت کی۔ اس موقع پر اے ڈی سی کٹھوعہ اتول گپتا، چیف میڈیکل آفیسر کٹھوعہ اشوک چودھری ، چائلڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے افسران ، ایف سی ایس اور سی اے اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 3159 معاملات تجویز کیے گئے جنہیں منظوری کمیٹی کے سامنے رکھا گیا۔ کمیٹی نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی اور اہل امیدواروں کے تمام معاملات کی منظوری دی۔اس موقع پر ڈی سی نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ لاڈلی بیٹی سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ افراد کو فوائد فراہم اکرنے کیلئے محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ اس سکیم کا فائدہ مستحق لوگوں کو مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ لوگوں کو تمام سکیموں کے متعلق فوائد پہنچانے کیلئے کام کر رہی ہے ۔انہوں نے لوگوںسے کہا کہ وہ سکیموں کے فوائد کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کریں ۔ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ وہ لاڈلی بیٹی سکیم کے تحت عوامی سطح پر جانکاری مہم تیز کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔