دوحہ // گلوبل وارمنگ کے اثرات اب واضح طور پر نظر آنے لگے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ، یورپ، کینیڈا اور خلیجی ممالک اس وقت شدید گرمی کی لہر کا سامنا کر رہے ہیں اور نسبتاً سرد ماحول میں رہنے والے یورپی اور امریکی ممالک کے شہریوں کے لئے شدید گرمی ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے۔
الجریزہ کی مرتب کردہ ایک رپورٹ کے مطابق کینیڈا 49 اعشاریہ 6 ڈگری، کویت 53 اعشاریہ2 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ دنیا کے گرم ترین مقامات میں شامل ہیں۔
جون کا مہینہ زمین کے ش±مالی نصف کرہ کے متعدد ممالک میں گرم ترین مہینہ رہا ہے۔