منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص زخمی ہو گیا تاہم پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ تحصیل کے گلہوتی علاقہ میں ایک ٹپر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے گاڑی کا ڈرائیو ر زخمی ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ زخمی ڈرائیور کی شناخت سبھاش چندر سکنہ اکھنور کے طورپر ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ میں سڑک کی مرمتی کا کام چل رہا تھا اور ساز و ساماں کو لانے کیلئے مذکورہ گاڑی استعمال کی جارہی تھی ۔پولیس نے اس سلسلہ میں منجا کوٹ پولیس سٹیشن میں ایک کیس درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔