پونچھ//ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی پونچھ کی ایگزیکٹو کمٹی نے چیف ایجوکیشن افسر پونچھ اور جوائنٹ ڈائریکٹر سے ملاقات کر کے محکمہ کی جانب سے نکالی گئی ملازمین کی تبدیلیوں کی فہرست پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔اساتذہ کا وفد ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ا علیٰ عہدیدارنجم جعفری ، سید شاہنواز کاظمی اور سید محمد یوسف شاہ کی قیادت میں دونوں افسروں سے ملا قی ہوا جہاں انھوں نے اساتذہ کے تبادلوں میں شفافیت لانے کے لئے فہرست اس پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ۔اساتذہ نے تبادلہ فہرست پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ اس میں متعدد خامیاں ہیں جس کی وجہ سے اس پر اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں۔ انھوں نے مینڈھر کے زون ہرنی میں اساتذہ کے ریکارڈوں میں بی ایڈ ڈگری کے اندراجات کا معاملہ بھی اٹھایا جہاں اساتذہ کی بی ایڈ ڈگری کو نہیں مانا جا رہا ہے۔وفد نے سی ای اوسے درخواست کی کہ وہ ہرنی زون کے زونل ایجوکیشن افسر کو ہدایت کریں کہ وہ اساتذہ کی بی ایڈ ڈگریوں کو ان کے ریکارڈ میں شامل کرکے ان کے ساتھ انصاف کریں۔دونوں افسروں نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبات پورے کئے جائیں گے۔