نئی دہلی//ریلائنس جیو مواصلات کے فورجی شعبے میں اپنی برتری برابر بنائے ہوئے ہے اور جون کے مہینے میں اس کی اوسط ڈائون لوڈ رفتار21.9میگابیٹ فی سکینڈ تھی جبکہ اَپ لوڈ سیکشن میں ووڈافون سرفہرست رہااوراس کی اسپیڈ6.2میگابٹ فی سکینڈ رہی۔اس بات کااظہار ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے جاری تازہ اعدادوشمار میں کیاگیاہے۔ریلائنس جیو کی رفتار میں تھوڑی بہت تیزی آیی اور یہ ووڈا فون سے تین گناسے بھی زیادہ تھی جس کی اوسط ڈائون لوڈ اسپیڈ6.5میگابٹس فی سکینڈ رہی۔ائرٹیل کی فور جی اسپیڈ میں تھوڑی بہت بہتری آئی اوریہ اب بھی کم ترین5میگابٹس فی اسکینڈ تھی ۔ڈائون لوڈ اسپیڈ سے صارفین کو انٹرنیٹ پر مواد تک فوری رسائی حاصل ہوتی ہے جبکہ اَپ لوڈ اسپیڈ سے انہیں اپناڈاٹاکہیں بھیجنے میں سہولیت ہوتی ہے ۔ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ووڈافون آئیڈیا کی مئی میں اوسط اَپ لوڈ اسپیڈ6.2میگابٹس تھی۔اس کے بعد ریلائنس جیو کانمبرتھا جس کی اَپ لوڈ رفتار408میگابٹس تھی اور بھارتی ائیرٹیل کی رفتار3.9میگابٹس رہی۔سرکاری ادارے بسنل نے بھی فور جی منتخب علاقوں میں متعار ف کرایا لیکن ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کے چارٹ میں اس کاذکر نہیں تھا۔