گاندربل /ارشاد احمد/زوجیلا ٹنل کی تعمیر میں مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم نہ کرنے پر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ٹنل کی تعمیر میں مزدوروں سے لیکر انجینئر اور دیگر تربیت یافتہ عملہ سبھی باہر سے لائے گئے ہیں جبکہ مقامی آبادی کو نظر انداز کیا گیا ہے۔وسن گاندربل میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ سے اس امتیازی پالیسی پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہوئے ٹنل کی تعمیر میں مقامی لوگوں ، بے روزگار انجینئر، ڈپلومہ ہولڈر، ماہر کاریگروں، ڈرائیور وںکو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔