بانہال//جموں سرینگر شاہراہ پر رام بن اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حرکت سست رہی اور مسافروں کو اپنی منزلوں تک پہنچنے میں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ۔ سنیچر کی صبح رام بن اور بانہال کے درمیان بشمول پنتھیال مکرکوٹ اور بانہال ٹریفک جام رہا ہے اور جموں سرینگر شاہراہ پر پر سفر کرنے والے ہزاروں عام مسافروں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو ٹریفک جام سے بہت دقتیں پیش آئیں اور ایمبولینس گاڑیاں بھی ٹریفک جام میں پھنس کر رہ گئیں ۔ ٹریفک حکام نے جاری ٹریفک ایڈوائزری میں کہا ہے کہ آج یعنی اتوار کے روز جموں سرینگر شاہراہ پر دوطرفہ طور مسافر بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی اور اس دوران اتوار کے روز ان ٹرکوں کو چلنے کی اجازت ہوگی جو بانہال اور جواہر ٹنل کے آرپار درماندہ ہیں ۔