گاندربل //شہرہ آفاق فلمی اداکارہ اور متھرا اتر پردیش سے بھاجپا کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئی ممبر پارلیمنٹ ہیما مالنی اتوار کو کشمیر وارد ہوئی اور کھیر بھوانی مندر تولہ مولہ میں حاضری دیتے ہوئے وہاں پوجا پاٹ کی۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بعد دوپہرہیما مالنی پہنچی ان کے ہمراہ خاندان کے کچھ افراد بھی موجود تھے جنہوں نے مندر میں حاضری دیتے ہوئے پوجا پاٹ کی۔اس موقع پر انہوں نے کچھ دیر کیلئے مندر میں وقت گزارتے ہوئے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی۔