گاندربل // کھاگ بیروہ علاقہ میں ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ مارٹر شل برآمد ہوا جسے پولیس نے ناکارہ بنایا۔ ایس ایچ او توفیق ملک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کھاگ سے ملحقہ سدرن علاقہ میں مقامی لوگوں نے دوسری مرتبہ زندہ مارٹر شل دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیا گیا جنہوں نے شیل کو ناکارہ بنا دیا۔پچھلے ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا مارٹر شل کھاگ جنگلات میں پایا گیاہے۔یہ توسہ میدان کے پرانے شل ہیں جو بارش کے پانی کے بہا ئو سے نچلے علاقوں میں آگئے ہیں ۔