پونچھ//صدر پیپلز فورم پونچھ ایڈوکیٹ سنجے رینہ نے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تمام گاڑیوں کے پریشن ہارن کاجائزہ لے کیونکہ یہ صحت عامہ اور امن کیلئے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بولٹ موٹرسائیکلوں پر سوار نوجوان لڑکے برق رفتاری چلتے ہیں اور موٹر سائیکلوں کے پریشر ہارن پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیتے ہیں جس کی وجہ سے راہگیروں و مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے ٹریفک کے افسروں سے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے تمام گاڑیوں کے پریشر ہارنز قبضے میں لئے جائیں تاکہ اس علاقے کے عوام کو کشیدگی سے نجات مل سکے۔انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک اور موبائل مجسٹریٹ سے اپیل کی کہ ایسے افراد جرمانے کئے جائیں جوٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔