ٹوکیو//یواین آئی// ہندستان کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے سنیچر کے روز اپنی دوسری کوشش میں 87.58 میٹر کے تھرو کے ساتھ ٹوکیو اولمپک میں نیزہ پھینکنے کے مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔نیرج نے اولمپک میں ہندوستان کا پہلا ایتھلیٹ تمغہ جیتا اور وہ بھی طلائی تمغہ کی شکل میں۔ ہندوستان نے اس کے ساتھ ہی اولمپک میں اپنی بہترین کارکردگی کا ریکارڈ بھی بنایا اور لندن میں چھ تمغے جیتنے کی اپنی سابقہ کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہندوستان کا ان کھیلوں میں یہ ساتواں تمغہ ہے۔
وزیر اعظم مودی کی مبارکباد
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے نوجوان کھلاڑی نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپک میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ وزیراعظم نے نیرج چوپڑا کی شاندار کارکردگی کے لئے انہیں مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے سنیچر کو ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ٹوکیو میں تاریخ رقم کی گئی ہے۔