نئی دہلی//یو این آئی// ایک ماہ میں 10 گھنٹے سے زیادہ نقد ی کے بغیر بینکوں کو اب اکتوبر سے 10 ہزار روپے فی اے ٹی ایم جرمانہ ادا کرناہوگا۔ریزرو بینک آف انڈیانے کل تمام بینکوں کے چیئرمین ، منیجنگ ڈائرکٹر زاور چیف ایگزیکٹیوآفیسرز کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ اطلاع دی ۔ مرکزی بینک نے کہا کہ یہ التزام اے ٹی ایم میں نقد رقم کی مناسب دستیابی کو برقرار رکھنے کے مقصد سے کیا گیا ہے ۔اس میں کہا گیا ہے کہ یہ التزام یکم اکتوبر 2021سے نافذ العمل ہوگا۔