جموں//محکمہ اکاﺅنٹس اینڈ ٹریجریز نے ” گو کرگرین ڈرائیو“ کے صوبہ جموں کے تمام 59 ٹریجریز وں میں شجرکاری مہم کا اِنعقاد کیا گیا ہے۔شجرکاری مہم ڈائریکٹر اکاﺅنٹس اینڈ ٹریجریز جموں نیرج گپتا بخشی کی نگر انی میں ڈائریکٹر جنرل اکاﺅنٹس اینڈ ٹریجریز ، فائنانس ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے میش داس کی رہنمائی میں منعقد کی گئی ۔ جموں چیپٹرنے شجرکاری مہم کا اِنعقاد گورنمنٹ رنبیر ہائیر سکینڈری سکول میں کیا ہے۔اِس موقعہ پرڈائریکٹر جنرل کوڈز اور سی اے او ڈی جی اے ٹی بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اکاﺅنٹس اینڈ ٹریجریز نے کہاکہ ماحول کو صاف ستھرا اور سبز رکھنا ہر فرد کا اوّلین فرض ہے۔ڈائریکٹر جنرل اکاﺅنٹس اینڈ ٹریجریز نے ڈائریکٹر اکاﺅنٹس اینڈ ٹریجریز جموں / ٹریجریری افسران کی طرح کی تقریبات کے اِنعقاد میں کوششوں کو سراہا اور اِس بات پر زور دیا کہ ہم مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کا اہتمام کرتے رہیں گے تاکہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور ماحول کو بچانے میں اپنا رول اداکریں۔ڈائریکٹر اکاﺅنٹس اینڈ ٹریجریز جموں نے درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیا اور ان سے کہا کہ وہ” ٹری واریرز“ بنیں اور اَپنے اِردگرد کے لوگوں کو کم از کم ایک پودا لگانے کے لئے بیدارکریں تاکہ گرین کور کو بڑھایا جاسکے۔ اُنہوں نے ٹریجری اَفسران کو عوامی ڈومین میں سرگرم رہنے ،سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کی۔صدر ٹریجرری آفیسر اشوک کمار کھجوریہ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔