نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر اتوار کے روز دو نئے نعرے دئے ۔ ان میں سے ایک میں پرانے نعرے کی توسیع کی گئی ہے جبکہ آٹھ ماہ سے زیادہ عرصے سے تحریک کررہے کسانون کو خوش کرنے کے لئے "چھوٹا کسان بنے دیش کی شان" کانعرہ پہلی باردیا گیا ہے ۔مسٹرمودی لال قلعہ کی فصیل سے 75 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "امرت دور 25 سال کاہے ۔ لیکن ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اتنا طویل انتظار بھی نہیں کرنا ہے ۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور اب سب کاپریاس ہمارے تمام اہداف کے حصول کے لیے بہت اہم ہے ۔ اس سے پہلے انہوں نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس کا نعرہ دیا تھا۔انہوں نے کہا، "آج میں لال قلعے کی فصیل سے اپیل کررہا ہوں۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سبکا وشواس اور اب سب کاپریاس ہمارے تمام اہداف کے حصول کے لیے بہت اہم ہے ۔"مسٹر مودی نے کہا ، "صد فیصد دیہات میں سڑکیں ہوں، 100 فیصد گھروں میں بینک اکاؤنٹ ہو، 100 فیصد مستحقین کے پاس آیوشمان بھارت کارڈ ہو، صد فیصد اہل لوگوں کے پاس اججولا اسکیم اور گیس کنکشن ہو۔ حکومت کی انشورنس اسکیم ہو، پنشن اسکیم ہو، آواس یوجنا سے ہمیں ہر اس شخص کو جوڑنا ہے جو اس کا حقدار ہے ۔ صدفیصد کا موڈ بناکر چلناہے ۔