ڈوڈہ//ڈوڈہ قصبہ کے نگری جے کے بنک شاخ کے متصل میں آتشزدگی کی پر اسرار واردات میں 2دوکانیں خاکستر ہوئیں ہیں جس میں لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ساڑھے دس بجے کے قریب نگری میں دو منزلہ عمارت سے آگ نمودار ہوئی اور چند ہی لمحوں میں پوری بلڈنگ میں پھیل گئی۔اس حادثہ کے فورا بعد مقامی رضاکار، پولیس و فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور بچا کاروائی شروع کی اور ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔اس دوران اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم منان بانڈے و راجو بانڈے کی فرنیچر شاپ و منظور احمد ولد محمد اقبال کی پرنٹنگ پریس جل کر راکھ ہوئی جس میں لاکھوں کی مالیت کا سامان تباہ ہوا.پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔