ڈوڈہ //راشٹریہ رائفلز یونٹ بھدرواہ نے ڈوڈہ ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے دہلی کی ایک غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن کے اشتراک سے بھاری مقدار میں طبی سامان محکمہ صحت کو فراہم کیا۔اس سلسلہ میں گندوہ میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بی ڈی سی چیئرمین چوہدری محمد حنیف، ایس ڈی ایم ڈاکٹر پریتم لال تھاپا و بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شفقت نے شرکت کی۔اس موقع پر فوج نے سب ضلع ہسپتال گندوہ و نزدیکی ہیلتھ مراکز کے لئے بنیادی طبی سامان تقسیم کیا جس میں آکسیجن کنسنٹریٹر، سلینڈر، گلوکومیٹر،ڈیجیٹل بی پی مشین، تھرما میٹرز،اکسیو میٹرز شامل ہیں۔عوام و بی ایم او گندوہ نے راشٹریہ رائفلز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مقامی لوگوں کی بہترطبی جانچ کرنے میں مدد ملے گی۔