سر ی نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج سی اِی او مشن یوتھ جے اینڈ کے اور سیکرٹری سپورٹس کونسل کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموںوکشمیر کے تمام 20اَضلاع میں بلاک سے یوٹی سطح تک لیفٹیننٹ گورنر رولنگ ٹرافی کے سلسلے میں تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا۔خصوصی کھیلو ں کا پروگرام جلد ہی یوٹی میں نوجوانوں کی مجموعی ترقی کے لئے شروع کیا جائے گاجس کا مقصد یوٹی کے 20اَضلاع میں کھیلوں کے اَقدامات کو سامنے لانا ہے۔ابتداً سی اِی او مشن یوتھ جے اینڈ کے ڈاکٹر اِقبال چودھری نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ مشن یوتھ جے اینڈ کے سپورٹس کونسل اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ کے اشتراک سے جموںوکشمیر کے تمام 20 اَضلاع میں میگا ایونٹ کا انعقاد کرنے جارہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ یونین ٹیریٹری میں اَب تک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ اور سپورٹس بونانزا ہوگا ۔یہ اقدام نہ صرف کرکٹ ، فٹ بال ، باسکٹ بال اور والی بال کھیلوں میں ہوگا بلکہ نوجوانوں کو مجموعی شخصیت کی نشو و نما کے لئے درکار مہارتوں کے لئے تیار کرے گا۔میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ ایونٹ کے لئے وسیع تشہیر اور بیداری شروع کی جائے گی ۔ اِس کے لئے رجسٹریشن کرنے کے لئے مدعو کیا جائے گا اوربذریعہ آن سپارٹ رجسٹریشن فارم جبکہ نوجوان مشن یوتھ پورٹل پر بھی رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔کھیل سرگرمیاں بنیادی طور پردو گروپوں اَنڈر 19(جونیئر) اور 19سے اوپر ( سینئر) میںہوں گی جس کے لئے اِنتخاب چار شعبوں یعنی کرکٹ ، فٹ بال ، باسکٹ بال اور والی بال کیا جائے گا۔ اِس کے لئے جموںوکشمیر کے دونوں صوبوں میں تین روزہ سلیکشن کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔چار کھیلوں میں تین میچ اور دو لیول ( جونیئر اور سینئر) ہر روز دونوں شہروں کے دو مختلف مقامات /سٹیڈیموں میں کھیلے جائیں گے تاکہ سیمی فائنل اور فائنل کو چھوڑ کر 720 لیگ میچوں کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔