نئی دہلی/یو این آئی/ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 35,178 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے جو کہ ایک دن قبل کے مقابلے میں تقریباً 10 ہزار زیادہ ہیں۔اس سے قبل منگل کو ملک میں انفیکشن کے 25,166 نئے کیسز درج کیے گئے تھے ۔ پیر کو ملک میں 55 لاکھ پانچ ہزار 74 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 56 کروڑ چھ لاکھ 52 ہزار 32 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 22 لاکھ 85 ہزار 857 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 37 ہزار 169 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 14 لاکھ 85 ہزار 923 ہو گئی ہے ۔اسی عرصے میں فعال معاملے 2433 کم ہو کر تین لاکھ 67 ہزار 415 ہو گئے ہیںاور440 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 32 ہزار 519 ہو گئی ہے ۔