سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ کے اَفسران اور عملے کے اَرکان کو’’ سد بھائونا دِیوس‘‘ کا عہد دِلایا ۔جموں وکشمیر کی ثقافتی ہم آہنگی نے ہر کمیونٹی اور مذہبی لوگوں کے پُر اَمن بقائے باہمی کو یقینی بنایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ آئیے ہم سب معاشرے میں ہم آہنگی اور اَمن کو فروغ دینے کے اَپنے عزم کی تصدیق کریں۔‘‘ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار بھی موجود تھے۔’’ سد بھائونا دِیوس‘‘ ایک مقصد کے ساتھ منایا جاتا ہے تاکہ تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان قومی اِنضمام ، اَمن ، پیار اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی حوصلہ اَفزائی کی جاسکے۔عہد کا متن درج ذیل ہے:۔میں یہ پختہ عہد لیتا ہوںکہ میں ہندوستان کے تمام لوگوں کی جذباتی وحدت اور ہم آہنگی کے لئے کام کروں گا چاہے وہ ذات ، علاقہ ، مذہب یالسان سے بالا تر ہوں ۔ میں مزید عہد کرتا ہوں کہ میں تشدد کا سہارا لئے بغیر اَپنے درمیان تمام اختلافات بات چیت اور آئینی طریقوں سے حل کروں گا۔