کپوارہ// شیر کشمیر چنار پارک ہندوارہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب اب کتوں کیلئے آماجگاہ بن چکی ہے۔مقامی لوگو ں کے مطابق پارک اس قدر خستہ حال ہو چکی ہے کہ اس میں بیٹھنا یا ٹہلنا ناممکن بن چکا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس پارک کی تعمیر و تجدید پرکرو ڑ وں روپئے صرف کئے گئے لیکن کوئی کام کبھی ڈھنگ سے نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ جس مقصد کے لئے اس پارک کو بنایا گیا تھاوہ اب فوت ہو چکا ہے کیونکہ یہ پبلک پارک اب پارکنگ کیلئے استعمال کی جارہی ہے اور اس میں دن بھر آ وارہ کتے اور جانور اپنا ڈھیرہ ڈالے ہوئے ہوتے ہیں ۔پارک میں جگہ جگہ کو ڑا کرکٹ کے ڈھیر پائے جارہے ہیں ۔ مقامی لوگو ں نے متعلقہ محکمہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر متعلقہ محکمہ پارک کی طرف دھیان دیتا تو پارک اس قدر خستہ حال نہیں ہوتی اور لوگ آرام سے اس میں بیٹھتے اور ٹہلتے لیکن آج تک ایسا کھی نہیں ہوا ۔ اس پارک کی حالت دن بہ دن خستہ حال ہو رہی ہے۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس پارک کی شانہ رفتہ بحال کرنے کے لئے حکومت نے وقفے وقفے سے رقومات واگزار کئے لیکن بحالی نظر نہیں آرہی ہے ۔ 2018میں اس پارک میں ایک فوراہ بنایا گیا لیکن لاکھو ں روپئے خرچ کر کے کام کو ادھورا چھو ڑ دیا گیا اور اس فوارے میں گندہ پانی اور مردہ جانوراور کو ڑا کرکٹ کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔سول سوسائٹی ہندوارہ کے مطابق گزشتہ دو برس میں اس پارک کی مرمت کے لئے 70لاکھ روپئے واگزار کئے گئے لیکن وہ پیسہ کہا ں خرچ کیا گیا کسی کو پتہ تک نہیں ۔ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر اعجاز صوفی نے اس سلسلے میںکشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ اس پارک کو جس مقصد کے لئے بنایا گیا تھا وہ اب فوت ہوچکا ہے ۔انہو ں نے برہمی کا ظہار کرتے ہو ئے کہا کہ آج تک اس پارک کے لئے کثیر رقم واگزار کی گئی لیکن اس پارک کی شان رفتہ کو بحال نہیں کیا جاسکا۔انہو ں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اس سلسلے میںمداخلت کی اپیل کی ہے۔