کشتواڑ//پی ڈی پی کے سینئر لیڈر وسابق ایم ایل سی فردوس احمد ٹاک نے کشتواڑ کے علاقہ ناگسنی کا دورہ کیا جس دوران انھوں نے پارٹی وکرروں و مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر متعدد لوگوں نے پی ڈی پی میں شمولمیت اختیار کی۔ انھوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے انھیں بتایا کہ پاور پروجیکٹس کے سبب انھیں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں، نوجوان جہاں ان پاور پروجیکٹوں سے کافی امیدیںلگائے بیٹھے تھے لیکن کمپنیاں ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح کام کررہی ہیں اور لوگوں کا استحصال کررہی ہیں ۔مقامی ٹھیکیداروں کو کم پیسے دیکر کام کروارہی ہے، مزدوروں کے ساتھ بھی سوتیلا سلوک ہورہا ہے ۔انھوں نے مزدروں کی ہلاکت پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور انھیں جلد از جلد معقول معاوضہ فراہم کرنے کو کہا۔