غزہ //سیکڑوں فلسطینیوں کی جانب سے جنوبی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی سرحد کے قریب مظاہرہ کیا گیا اور اسرائیل سے ناکہ بندی میں نرمی کا مطالبہ کیا گیا۔اسی طرح کا احتجاج چند روز قبل بھی کیا گیا تھا جو اسرائیلی فوج سے جان لیوا تصادم پر اختتام پذیر ہوا تھا۔ حماس نے ہجوم کو سرحدی دیوار کے قریب جانے سے روک دیا جس کے بعد مظاہرہ گزشتہ ہفتے کے برعکس تصادم کے بغیر ختم ہوگیا۔اسرائیلی فوج، جس نے مظاہرے سے قبل اپنی فورسز میں اضافہ کردیا تھا، کا کہنا تھا کہ اس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور محدود آتشزدہ گولوں کا استعمال کیا۔فلسطینی حکام صحت کی رپورٹ کے مطابق 9 افراد زخمی ہوئے تاہم زخموں کی نوعیت کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی۔حماس کے 'الاقصیٰ ٹی وی میں ہجوم کو سرحد کے قریب بڑھتے ہوئے دیکھا گیا، پھر وہ اسرائیلی فوجی گاڑی آنے پر واپس بھاگ گئے جبکہ اس دوران ہوا میں آنسو گیس بھی دیکھی گئی۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ انہوں نے 22. کیلیبر کی گن فائر کا استعمال کیا جو ایک طاقتور آتشی اسلحے کے مقابلے کم مہلک ہے لیکن پھر بھی یہ جان لیوا ہوسکتا ہے۔احتجاج کے دوران سیکڑوں مظاہرین سرحد کی طرف بڑھے جس کے نتیجے میں پْرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔