گول// ایس ڈی ایم گول غیاث الحق کی معزز شہریوں جن میں سماجی و سیاسی شخصیات ،سرپنچ و پنچ موجود تھے کے ساتھ ایک میٹنگ ایس ڈی ایم آفس میں منعقد ہوئی جس میں سب ڈویژن گول میں پیدا شدا مسائل زیر غور لائے گئے ۔ اس موقعہ پر گول بازار میں غیر قانوی طور پر گاڑیوں کی پارکنگ کے علاوہ ڈرائیوروں کی جانب سے اضافی کرایہ ، اور لوڈنگ ، بازار و ملحقہ جات کی سڑکوں پر غیر قانونی طو رپر تعمیراتی میٹریل کے جمع ڈھیر ، گول سلبلہ روڈ، بائی پاس روڈ ، داچھن روڈ، و دیگر سڑکوں کی خستہ حالت ، مختلف سڑکوں میں آئی زمینداروں کی اراضی ، پھلدار درختان کا معاوضہ نہ ملنا و دیگر مسائل زیر غور لائے گے ۔ اس موقعہ پر یہاں آئے ہوئے وفد نے کہا کہ سالہا سال سے لوگ معاوضہ کے لئے ترس رہے ہیں لیکن سرکار ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے اور سڑکوں کی خستہ حالت بالخصوص پی ڈبلیو ڈی کے زیرتحت سڑکوں کی حالت نہایت ہی خستہ ہے جن کی طرف محکمہ کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے اور ساتھ ساتھ بہت سارے ایسے مسائل ہیں جس میں پینے کا پانی ، بجلی ،صحت ، و دیگر مسائل کی طرف بھی محکمہ جات کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں جس وجہ سے عوام کافی پریشان ہیں ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول غیاث الحق نے ان کی سنی اور یقین دلایا کہ جلد ان کے مسائل حل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بازارمیں کسی بھی گاڑی کو دن کو کھڑا رہنے کی اجازت نہیں ہو گی اور سڑکوں پر تعمیراتی میٹریل کو صرف ایک یا دو دن رکھنے کی اجازت ہو گی۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم نے پولیس کو ہدایت دی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے ۔