نیویارک //امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوجی کمانڈروں کو داعش خراسان کے اثاثوں، سہولتوں اور قیادت پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر ہوئے 2 بم دھماکوںکی دولت اسلامیہ سے منسلک داعش خراسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔حملے کے بعد وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’وہ لوگ جنہوں نے یہ حملہ کیا، ساتھ ہی جو امریکا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ جان لیں کہ ہم معاف نہیں کریں گے، نہ ہم بھولیں گے، ہم تمہیں شکار کریں گے اور وصولی کریں گے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وقت پر، اپنی منتخب کردہ جگہ اور اپنے منتخب کردہ لمحے میں طاقت سے جواب دیں گے۔جو بائیڈن نے کہا کہ میں اپنے ہر اقدام کے ساتھ اپنے مفادات اور اپنے لوگوں کا دفاع کروں گا۔