کابل //طالبان نے گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جائیگی۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کابل ائیرپورٹ پر دھماکے کی مذمت کرتی ہے، دھماکے کے مقام کی سکیورٹی امریکی افواج کے ہاتھ میں تھی، امارت اسلامیہ اپنے لوگوں کی حفاظت اور تحفظ پر بھر پور توجہ دے رہی ہے، شر پسند حلقوں کو سختی سے روکا جائے گا۔