سرینگر//معروف براڈ کاسٹر اور ایڈیٹر شہربین مقصود احمد (اوڑی) کو ممبئی کے تسلیم شدہ انسٹی ٹیوٹ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف سیلف لوکل گورنمنٹ ممبئی (اے آئی آئی ایل ایس جی) کی جانب سے قومی اے آئی آر ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا۔ایس پی کالج ایم اے روڈ سرینگر میں منعقدہ تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے مقصود احمد کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔ مقصود احمداے آئی آر سرینگر سٹیشن کے پہلے صحافی بن گئے ہیں جنہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقصود کشمیر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن اور جرنلزم میں پوسٹ گریجویٹ (پی جی) ہیں اور اڑی کے ایک دور دراز علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔اس موقع پر AIILSG کی طرف سے مبارکباد دینے والوں میں مشہور این ڈی ٹی وی اینکر رویش کمار ، سابق صوبائی کمشنر کشمیر مسعود سامون ، ڈائریکٹر دوردرشن سرینگر ڈاکٹر این ایس منہاس ، پروڈیوسر ڈی ڈی کے گلزار احمد لون ، مشہور کشمیری صوفی گلوکار عبدالرشید حافظ اور شینا گلوکار یوسف نسیم شامل تھے۔