ہندوارہ// پولیس نے لنگیٹ میں قائم سی آر پی ایف کیمپ پر گزشتہ دنو ں حملہ میں ملو ث جنگجوئو ں کے ساتھ کام کرنے والے3بالائے زمین ورکرو ں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق رواں ماہ کے 16تاریخ کو لنگیٹ ہندوارہ میں قائم سی آر پی ایف کیمپ پر دوران شب گرنیڈ حملہ کیا گیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا تھا ،تاہم بعد میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی اور دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ اس حملہ میں لشکر طیبہ کے ساتھ کام کرنے والے 3بالائی ورکر ملوث ہیں ۔پولیس نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جمعرات کے روز پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی جس کے بعد پولیس اورفوج نے مشترکہ طور لنگیٹ میں تلاشی کاروائی شروع کی اور جنگجوئو ں کے ساتھ کام کرنے والے ایک بالائے زمین ورکراشفاق احمد ڈارساکن شاٹھ پورہ لنگیٹ کے گھر کی بھی تلاشی لی جس کے دوران اس کے گھر سے ہتھیار بر آمد کیا گیا ۔پولیس کے مطابق اس حملہ میں جنگجوئو ں کے ساتھ کام کرنے والے2اور بالائے زمین ورکر جمشید احمد شاہ چک محلہ لنگیٹ اور جاوید احمد خان استھان محلہ لنگیٹ کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی اور ان کی تحویل سے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینو ں بالائے زمین ورکر جنگجوئو ں کے ساتھ کام کرتے تھے اور انکے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 260/2021 تعزیرات ہند کی دفعہ307کے تحت کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع جاری ہے ۔