بانڈی پورہ//جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں افغانستان میں طالبان کے قبضے کے تناظر میں موجودہ صورتحال کو خراب نہیں ہونے دیں گی۔ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ایک تقریب کے حاشیے پر انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت صورتحال پرامن اور خوشگوار ہے اور اسے درہم برہم کرنے کیلئے جنگجو ئوں اور ان کے معاونین کے خلاف سختی سے نپٹا جائے گا ۔ ڈی جی پی نے کہا ہے کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران متعدد اعلی کمانڈر ، جو مختلف جنگجو تنظیموں کے ساتھ وابستہ تھے، جاں بحق کیا گیا، خاصکر لشکر طیبہ اور ٹی آر ایف کے چیف عباس شیخ اور اسکے ساتھی کی ہلاکتیں بہت بڑی کامیابیاں ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ کشمیر کی جاری پرامن فضا کو ضرب لگانے کی کوششوں کے خلاف پولیس اور سیکورٹی فورسز چوکس ہیں اور اس پرامن فضا کو جاری رکھنے کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ کوویڈ کی صورتحال کی وجہ سے ، پولیس افسران سے ملاقاتیں تھوڑی سست ہوگئیں اور اب جب کہ کوویڈ کا گراف نیچے جا رہا ہے ، بات چیت ایک بار پھر شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ پرامن راستے پر ہے اور یہاں حالات بہتر ہوئے ہیں۔کشمیر میں شدت پسندوں کے حامیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں ، ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس جنگجوئوں اور ان کے حامیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جن میں او جی ڈبلیو بھی شامل ہے۔ "یہ اعانت کار ہیں جو پستول لے کر انتخابی قتل کرتے ہیں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے دستی بم پھینکتے ہیں، ہم ان کے خلاف بہت سخت ہو رہے ہیں۔