کشتواڑ //ضلع کشتواڑ سے 25 کلومیٹر دور تحصیل پڈیارنا کے علاقے میں مقامی لوگوں نے راشن ڈیلر پر الزام لگایا کہ وہ غیرمعیاری راشن فراہم کررہا ہے ، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں راشن ڈیپو پر غیر معیاری راشن کو دیکھایا گیا ہے جس کے بعدعلاقہ کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایاجارہا ہے۔ اس سلسلے میں لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس راشن ڈیلر کے خلاف سخت کارروائی کریں اور ساتھ ہی اس راشن ڈیپو کو تالا لگائیں جہاں لوگوں کو غیر معیاری راشن فراہم کیا جاتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ سے مطالبہ کیا کہ راشن ڈیلر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو کہ جو لوگوں کو غیر معیاری راشن فراہم کر رہا ہے اور اسکے خلاف انکوائری عملی میں لائی جائے ۔ مقامی لوگوں نے کہا کوویڈ 19 کے وقت علاقے کے لوگ بہت محتاط رہے اور انہوں نے کھانے پینے کی چیزوں میں بدلائو لایا لیکن دوسری طرف سرکاری راشن ڈیپو پر انہیں غیر معیاری راشن فراہم کر کے ان کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔