سرینگر//معروف بھارتی کرکٹ کھلاڑی یوسف پٹھان جو ان دنوں فیملی کے ساتھ وادی میں موجود ہیں نے اپنی اہلیہ اور لڑکے کے ہمراہ شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں کشمیر پریمئر لیگ کا فائنل دیکھ رہے تھے ۔ اس موقعے پر یوسف پٹھان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں کرکٹ کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہیں اور جس طرح سے یہاں پر ایسے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کئے جارہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔ اس دوران وہاں پر ان کے مداحوں نے انہیں ہاتھ ہلاہلاکر انہیں خوش آمدید کیا۔ فوج کی جانب سے کشمیر پرئمیر لیگ کے فائنل میچ میں معروف بھارتی کرکٹ کھلاڑی یوسف پٹھان نے آج بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔