جدہ: سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کورونا وبا سے قبل طے شدہ کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عمرو المداح نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اس حوالے سے موبائل ایپلی کیشنز کو مسلسل اپ ڈیٹ رکھا جارہا ہے تاکہ حج اور عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت بروقت میسر آسکے۔ڈاکٹر عمرو المداح نے کہا کہ وزارت حج ہر ملک کے لئے مختص کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے ۔