سری نگر// نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے ایک سابق طالب علم اورفوج کے ایک سینئر آفیسر میجر جنرل ایس ایس سلاریہ نے سوموارکو فوج کے کیلوفورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کاعہدہ سنبھالا ۔جے کے این ایس کے مطابق فوج کی کیلو فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ(جی ائوسی)میجر جنرل ایچ ایس ساہی سے میجر جنرل ایس ایس سلاریہ نے جنرل آفیسر کمانڈنگ کاچارج لیا۔ 30اگست 2021 کو اس حوالے سے کیلوفورس کے ہیڈکوارٹر پرایک تقریب منعقد ہوئی ۔اس ذمہ داری سے فارغ ہونے والے میجر جنرل ایچ ایس ساہی نے میجر جنرل ایس ایس سلاریہ کے تئیں نیک خواہشات کااظہارکیا۔خیال رہے کیلو فورس شمالی کشمیرمیں جنگجومخالف آپریشنزمیں پیش پیش رہنے کے علاوہ سرحدوں کی حفاظت کی نگرانی کااہم فریضہ بھی انجام دیتاہے ۔