سری نگر// بڈگام میں پولیس نے3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ہیروئن اور نشیلی ادویات ضبط کیں۔ ڈف پورہ نصراللہ پورہ میں پولیس نے ناکہ بٹھایا تھا جس کے دوران گاڑی(ایکو وین) زیر رنمبر9755/ JK04E کو روک لیا جس میں 3افراد سوار تھے ۔ پولیس نے گاڑی کی تلاشی کے دوران 2.80 گرام ہیروئن ، پلاسٹک برتن میںکوڈین جیسی سیرپ 5کلوگرام ، 2 کوڈین بوتلیں اور Alprazolamکی 471ٹکیاں برآمد کیں۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے تینوں بدنام زمانہ منشیات سمگلروں کی پہنچان جہانگیر احمد مغلو عرف کندیل، فردوس احمد ڈار اور منظور احمد ڈارعرف جکاس کے بطور کی ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر276/2021درج کرلیا ہے۔