نئی دہلی// کوآپریٹیو اور داخلہ کے مرکزی وزیر امت شاہ آج جموںکشمیر کے لئے مرکزی منصوبوں کے رجسٹریشن سے متعلق ایک پورٹل کا افتتاح کریں گے ۔اس پورٹل کا افتتاح نئی مرکزی اسکیموں 2021کے تحت کیا جائے گا۔جموںکشمیر کی اکائیاں اس پورٹل پر مرکزی اسکیموں کے لئے رجسٹریشن کرسکیں گی۔یہ قدم مرکزی اسکیموں کا فائدہ جموںکشمیر کی اکائیوں تک پہنچانے کے لئے اٹھایا جارہا ہے ۔