کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی سب ڈویژن مڑواہ میں چند روز قبل شروع کی گئی نجی کمپنی جیو کا مواصلاتی نظام دوسرے روز ہی بند ہوگیا جسکو لیکرمڑواہ کے مقامی لوگوں نے آستان گام میں زودرد رارحتجاج کیا۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق سنیچر کو جہاں تیلر و ہنزل میں ٹاور کو ان ایر کیا گیا تھا جسکے بعد علاقہ میں فون بجنے شروع ہوگئے تھے لیکن دوسرے روز ہی اسکا سگنل بند ہوگیا جسکے بعد مقامی لوگوں نے سوموار کو آستان گام میں سڑک بند کرکے احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرین جلد مواصلاتی نظام کو شروع کرنے کی مانگ کررہے تھے تاہم بعد میں یقین دہانی کے بعد انھوں نے احتجاج ختم کردیا۔اس متعلق جب ہم نے جیو کے حکام سے رابطہ کرنی کی کوشش کی تو ان سے فون پر رابطہ نہ ہوسکا۔