بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے ٹھنڈمہ کریری گراؤنڈ میں دہگام پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ شدومد سے جاری ہے۔ منگل کو ٹاس جیت کر وائی بی سی سی گانٹہ مولہ نے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ دس اورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے۔جس میں برہان کے 46 رنز کی اننگز قابل ذکر ہے۔جواب میں دہ یار کی بلے بازی شروع سے ہی وائی بی سی سی کے گیندبازوں کے سامنے لڑکھڑائی دکھائی دی اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔اشفاق نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔برہان کو آخر پر شاندار بلے بازی کے عوض میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔