گول//گول سنگلدان میں سیری پورہ پنچایت کے پنچایتی نمائندوں نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت میں تعینات وی ایل ڈبلیو گزشتہ تین ماہ سے ڈیوٹی پر نہیں آیا ہے جس وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مشتاق احمد سرپنچ سیری پورہ ٹھٹھارکہ نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ ویل ایل ڈبلیو کو فون بھی کیا تھا لیکن کوئی جواب نہیں دیا جاتا ہے اور ہمیشہ ٹال مٹول کرتا رہتا ہے اور اب عوام بھی تنگ آ چکی ہے۔پی ایم اے وائی ، چار پانچ مہینے سے ٹیگ نہیں ہوئے ، بہت سارے مکان مکمل ہوئے ہیں لیکن ابھی تک یہ مکان ٹیگ نہیں ہوئے اور لوگ کافی پریشان ہیں۔ اگر چہ باقی پنچایتوں میں پیسہ آیا ہے اور وہاں لوگوں کو پیسہ بھی دے دیا گیا۔ مشتاق احمد سرپنچ نے کہا کہ وی ایل ڈبلیو کا کہنا ہے کہ ابھی پیسہ نہیں آیا ہے اور وہ جھوٹ بول رہا ہے اور اس طرح سے غریب لوگ کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آواس پلس فہرست میں ستر فیصد ایسے ہیں جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہیں۔ 2011سینسز کے مطابق ہے۔اور اگر کسی کے پاس راشن کارڈ نہیں تو وہ بجلی بل کیسے بھرتا ہے ، چوکیداری فیس کیسے بھرتا ہے۔انہوں نے ڈی ڈی سی چیر پرسن ضلع رام بن ڈاکٹر شمشادہ شان سے مطالبہ کیا کہ آواس پلس میں جن لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے فہرست سے نکالاجا رہا ہے جو کہ مستحق ہیں ان کو اس سکیم میں لایا جائے۔انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ اگر وی ایل ڈبلیو ایک ہفتہ کے اندر اندر ڈیوٹی پر نہیں آئے گا تو ہم پھر سڑکوں پر اْتر کر احتجاج کریں گے۔