سرینگر//انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اداروںکومرحلہ وار بنیادوں پر کچھ شرائط کیساتھ کھولے جانے کے فیصلے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنروںنے اپنے اپنے اضلاع کے حدود میں درس وتدریس کاعمل بحال کرنے سے متعلق ضروری انتظامات اورتیاریوں کاجائزہ لینا شروع کردیا ۔ اس سلسلے میں سوموار کے روز بارہمولہ سمیت کئی ضلع ترقیاتی کمشنروںنے محکمہ اسکولی تعلیم ،محکمہ اعلیٰ تعلیم ،محکمہ صحت اورپولیس محکمہ کے اعلیٰ افسران کیساتھ میٹنگیں کرکے لازمی اقدامات وانتظامات کاجائزہ لیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنروںنے متعلقہ افسروں کوہدایت دی کہ وہ عملے اورطلبہ کی100 سوفیصد ٹیکہ کاری کویقینی بنانے کے کام میں سرعت لائیں تاکہ کالجوں ،یونیورسٹیوں اورسکنڈری سطح تک کے اسکولو ںمیں درس وتدریس کے عمل کی بحالی عمل میں لائی جائے ۔تعلیمی اداروںکوجزوی اورمرحلہ واربنیادوں پرکھولے جانے سے متعلق حکومتی اقدام کے تناظرمیں ڈپٹی کمشنروںنے متعلقہ افسروں سے کہاکہ وہ تمام اہل طالب علموں کوکورونا مخالف ویکسین لگوانے کے عمل میں تیزی لائیں ۔خیال رہے حکومت نے سنیچراوراتوارکوکہاکہ جموں وکشمیرمیں پہلے مرحلے میں کالجوں اوریونیو رسٹیوںکوکھولا جائیگا ،جسکے بعددسویں اوربارہویں جماعت کے طلاب کیلئے بھی اسکول کھولے جائیں گے تاہم حکومتی ذمہ داروںنے روایتی درس وتدریس کاعمل اس شرط کیساتھ بحال کرنے پررضامندی ظاہرکی ہے کہ تعلیمی اداروںکے عملے اوراہل طلبہ کی ٹیکہ کاری کویقینی بنایا جائے ۔حکومتی ذمہ داروںنے واضح کیاہے کہ ویکسین لگائے بغیر کسی بھی طالب علم کوکلاس رومز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔سوموار کومنعقدہ میٹنگوںمیں کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروںنے متعلقہ افسروں کیساتھ تمام متعلقہ امورات زیرغور لائے ۔انہوںنے محکمہ اسکولی تعلیم ،محکمہ اعلیٰ تعلیم اورمحکمہ صحت کے افسروں سے کہاکہ وہ باہمی تال میل کیساتھ جلدسے جلد تعلیمی اداروںکے عملے اوراہل طلبہ کی ویکسی نیشن کومکمل کریں ،تاکہ صدفیصد ویکسی نیشن کیساتھ 50فیصد طلاب کو کلاس رومز میں رکھنے کی شرط کیساتھ تدریسی عملہ بحال کیاجائے ۔
۔2ہفتوں کے دوران
وادی میں 1529متاثر،50فیصد کا تعلق سرینگر سے
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 15 دنوں کے دوران 1989 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 1529(77فیصد)کشمیر جبکہ 460(23فیصد)جموں صوبے میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے1529متاثرین میں سے50فیصد یعنی 734 کا تعلق سرینگر جبکہ دیگر795وادی کے دیگر 9اضلاع میں وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ سرینگر شہر میں 20اگست سے لیکر 5ستمبر تک کورونا وائرس متاثرین میں اضافہ دیکھنے کو ملا اور روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 50سے زیادہ رہی۔ 20اگست کو سرینگر میں 29، 21اگست کو 31، 22اگست کو 26، 23اگست کو 12، 24اگست کو 50، 25اگست کو 51، 26اگست کو 35، 27اگست کو 57، 28اگست کو 77، 29اگست کو 65، 30اگست کو 48، 31اگست کو 74،یکم ستمبر کو 52، 3ستمبر کو 23، 4ستمبر کو 47 اور 5 ستمبر کو 57افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 20جنوری کو جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 23ہزار 951تھی جو 15دنوں کے دوران بڑھکر 3لاکھ 25ہزار 940ہوگئی ہے۔20اگست کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے صرف 4401افراد فوت ہوئے تھے لیکن پچھلے 15دنوں کے دوران مزید 9افراد کی جان گئی ہے اور اسطرح 5ستمبر تک مرنے والوں کی تعداد 4410ہوگئی ہے۔ پچھے 15دنوں کے دوران فوت ہونے والے 9افراد میں سے جموں صوبے میں5جبکہ کشمیر میں 4افراد فوت ہوگئے۔ کشمیر صوبے میں فوت ہونے والے4افراد میں سے 2کا تعلق سرینگر شہر سے ہے اور اسطرح کشمیر میں فوت ہونے والے افراد میں بھی 50فیصد کا تعلق سرینگر سے ہیں جبکہدیگر 9اضلاع میں صرف 2افراد فوت ہوئے ہیں۔
۔93متاثر، کوئی فوتیدگی نہیں
متاثرین کی تعداد 3لاکھ 26ہزار کے پار
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 41ہزار 315ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1مسافر سمیت مزید 93افراد کی رپورٹیں مثبت قراردی گئی ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 26ہزار کا ہندسہ پار کرکے 3لاکھ 26ہزار 33ہوگئی ہے۔ اس دوران پیر کومسلسل دوسرے دن بھی وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4410بنی ہوئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مثبت قرار دئے گئے 93افراد میں 20جموں جبکہ 73افراد کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے سبھی 73افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ وادی کے 73متاثرین میں سرینگر میں41، بارہمولہ میں 8، بڈگام میں 9، پلوامہ میں 7، کپوارہ میں 5، بانڈی پورہ میں 3 جبکہ اننت ناگ ، گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 2ہزار 874ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل دوسرے دن بھی کشمیر میں کوئی بھی شخص وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے۔وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2244بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ، سانبہ، رام بن اور ریاسی میں کوئی بھی شخص وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 20افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں ایک بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچا ہے جبکہ دیگر19افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ، سانبہ، رام بن اور ریاسی میں کوئی بھی شخص وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 20افراد متاثر ہوئے ۔جموں صوبے کے20متاثرین میں جموں میں 2، ادھمپور میں1، راجوری میں 1،ڈوڈہ میں 12، کشتواڑ میں 3، پونچھ میں 1 متاثر ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار 159ہوگئی ہے۔اس دوران جموں صوبے میں وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی جسکی وجہ سے متوفین کی تعداد 2166بنی ہوئی ہے۔