ڈوڈہ //غریب و پسماندہ طبقوں کے بچوں کو کمپیوٹر تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے 10 راشٹریہ رائفلز نے سد بھاؤنہ پروگرام کے تحت ڈوڈہ گندنہ علاقہ میں ایک کوچنگ سینٹر قائم کیا جس میں چالیس لڑکیوں و چالیس لڑکوں کو ایک ماہ کی مفت تربیت دی جائے گی۔کوچنگ سینٹر کا افتتاح دس راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر نے مقامی لوگوں کی موجودگی میں کیا۔اس موقع پر بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں غریب کنبوں کے بچے نجی اداروں و آئی ٹی مراکز میں جانے سے قاصر رہتے ہیں اور جس کے نتیجے میں وہ کمپیوٹر کی جانکاری حاصل نہیں کر پاتے۔انہوں نے کہا کہ ان بچوں کے لئے فوج کی جانب سے مفت کوچنگ سینٹر قائم کیا گیا جہاں پر ماہر ٹیچر مفت کورس پڑھائیں گے جس کا سارا خرچہ فوج برداشت کرے گی۔اس دوران مقامی لوگوں و طلباء نے فوج کے اس قدم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بچھڑے طبقہ کے بچوں کو آسانی ملے گی۔