کولگام// ونپوہ میں مارے گئے پولیس اہلکار بنٹو شرما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلع پولیس لائیز کولگام میںایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس اور سی اے پی ایف کے اعلیٰ افسران نے مہلوک اہلکارکی میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں و کشمیر دلباغ سنگھ ، آئی جی پی کشمیر وجے کمار ، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر عبدالجبار ، ضلع مجسٹریٹ کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ ، ایس ایس پی کولگام ماجد ملک اور ضلع پولیس کے دیگر افسران ،فوج اور سی اے پی ایف نے مہلوک اہلکارکو خراج عقیدت پیش کیا۔