سرینگر //اشفاق سعید // وادی میںدن کی گرمی کا زور ابھی باقی ہے۔ سرینگر میں سنیچر کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.8ڈگری ریکارڈ کیاگیا جبکہ کپوارہ میں 33ڈگری درجہ حرارت رہا۔ کپوارہ ایک بار پھر وادی کا گرم ترین مقام ثابت ہوا۔ محکمہ موسمیات نے 20سے22 ستمبرتک وادی کے کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ کے ا عدادو شمار کے مطابق سرینگر میں 31.8ڈگری پارہ رہا۔قاضی گنڈ میں 31.0ڈگری ، پہلگام میں 27.2ڈگری اورکپوارہ میں اس ماہ میں بھی لوگوں کو گرمی کی شدت سے کوئی نجات نہیں مل رہی ہے اور وہاں سنیچر کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جا پہنچا اور رواں سال کپوارہ میں 37ڈگری درجہ حرارت بھی ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ میں 29.3ڈگری ، گلمرگ میں 21.2ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔