سرینگر //لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج وزیروں کے انچارج یوتھ افئیرز اور کھیلوں کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ورچول کانفرنس میں شرکت کی جس کی صدارت کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کی ۔ میٹنگ میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء اور مشیروں نے شرکت کی ۔ کانفرنس کے دوران کئی اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی جس میں کھیلوں کے فروغ اور بھارت کو ’’ ایک سپورٹنگ نیشن ‘‘ بنانے کی طرف کھیلو انڈیا کے تحت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے نفاذ کی صورتحال ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کھیلو انڈیا مراکز کا قیام ، کھیلو انڈیا پروگرام بشمول یوتھ گیمز ، یونیورسٹی گیمز ، ونٹر گیمز ، کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس اور دیسی کھیلوں کو فروغ دینا شامل ہے ۔ اسکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا ( ایس جی ایف آئی ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کیش ایوارڈ اسکیموں کی ہم آہنگی ، کووڈ 19 کے درمیان فٹنس اور کھیل ، آن لائین کوچنگ ، فِٹ انڈیا موومنٹ ، کھیلو انڈیا کے تحت دیہی کھیلوں اور مقابلوں کا انعقاد ، ابھرتے ہوئے کھیلوں کی صلاحیتوں کی شناخت ضلعی سطح پر ، بلاک اور ضلعی سطح پر تعلیمی اداروں میں فٹنس اور بنیادی کھیلوں کو تعلیمی اداروں کیلئے ضروری مضامین کے طور پر شامل کرنا اور کھیلوں کو نصاب سے لیکر باقاعدہ نصاب تک لانا شامل ہے ۔