بڈگام // بڈگام کے ایک دورافتادہ گاؤں میں بجلی گرنے سے25سالہ نوجوان لقمہ اجل جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پانژس بیروہ میں سوموار کو موسم میں تبدیلی آئی اور گرک چمک کے ساتھ بجلی کوندھی۔بجلی گرنے سے 25سالہ گلزار احمد ولد غلام رسول اور شکیلہ اہلیہ غلام محمد خان زخمی ہوگئے۔ مذکورہ شہریوںکو فوری طور پر ایس ڈی ایچ ماگام منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروںنے گلزار احمد کو مردہ قراردیا جبکہ خاتون کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔