سرینگر//کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) کے رہنمایوسف تاریگامی نے جنگجوئوں سے مبینہ روابط کیلئے ملازمین کونوکری سے برخاست کرنے کو جموں کشمیرکے ملازمین کیلئے ایک غلط پیغام سے تعبیر کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ کوئی حتمی فیصلہ لینے سے قبل متاثرہ ملازمین کی بھی سنیں۔ تاریگامی نے کہا،’’اگر کسی شخص کے خلاف شدیدالزامات بھی ہیں ،تو اس کیلئے طریقہ کاروضع ہے جس میں ان کو نوٹس دی جاتی ہے اوراپنی بات کہنے کا موقعہ دیاجاتا ہے اوریہی حکومت کو کم سے کم کرناچاہیے‘‘۔وہ چھ ملازمین کو مبینہ طورانتہاپسندوں سے روابط کیلئے نوکری سے نکالنے پراپنے ردعمل کااظہار کررہے تھے۔ تارگامی نے کہا کہ انتظامیہ کو ان فیصلوں کے ملازمین کے کام کاج اور عمومی نفسیات پراثر کو بھی ملحوظ نظررکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملازمین کے بڑے طبقے میں خوف وہراس پیدا ہوگااور مجھے ڈر ہے کہ اس سے ان کی نفسیات اور کام متاثر ہوگا۔تاریگامی نے کہا کہ ملازم حکومت کے انتظام وانصرام کو آگے لیجانے میں فعال کرداراداکرتے ہیں