سرینگر//ایسوسی ایشن آف اسپائن سرجنز آف انڈیا (اے ایس ایس آئی)نے آرتھوپیڈک سرجن ایسوسی ایشن کشمیر (او ایس اے سی)اور جموں کشمیر پولیس ہسپتال سرینگر کے اشتراک سے25ستمبرکو پولیس ہسپتال سرینگر کے آڈیٹوریم میں ایک دن کے اسپائن آؤٹ ریچ پروگرام کا اہتمام کیا۔وادی کشمیر اور ملک بھر سے نامور ریڑھ کی ہڈی کے سرجن ، آرتھوپیڈک معالجین اور دیگر مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے اس میں حصہ لیا۔ ایس ایس پی زبیر احمد خان ، ایڈمنسٹریٹر جے اینڈ کے پولیس ہسپتال سرینگر ، ڈاکٹر شنکر اچاریہ (صدر ایسوسی ایشن اسپائن سرجنز آف انڈیا)، ڈاکٹر آر ایس چہل (جوائنٹ سیکریٹری اور اے ایس ایس آئی کے خزانچی)، ڈاکٹر خالد پرویز ، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ پولیس ہسپتال سرینگر ، پروفیسر (ڈاکٹر)غلام رسول میر (سابق پرنسپل جی ایم سی سرینگر)، پروفیسر (ڈاکٹر)محمد رمضان میر (سابق ایچ او ڈی بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال ، برزلہ)، ڈاکٹر نصیر احمد میر (ایچ او ڈی سکمز)، ڈاکٹر نجیب درابو ، ڈاکٹر محمد الطاف کائوسہ ، ڈاکٹر شبیر احمد دھر اور ڈاکٹر سہیل ماجدورکشاپ میں شامل ہوئے۔کانفرنس کا آغاز صبح ساڑھے8بجے ڈاکٹر فیروز احمد ، کنسلٹنٹ فزیشن پولیس ہسپتال نے بطور ماڈریٹر کیا۔شروع میں ڈاکٹر سہیل افضل ، کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک اینڈ اسپائن سرجن (آرگنائزنگ سیکریٹری)نے اپنے استقبالیہ خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کانفرنس میں حصہ لیا۔انہوں نےASSIکے جوہر اور آج کے آؤٹ ریچ پروگرام کے مقصد کے بارے میں بات کی ۔اس طرح کے پروگرام انعقاد کرنے سے ریڑھ کی ہڈی کے سرجنوں کیلئے طبی میدان میںایک مثالی پلیٹ فارم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہASSI OSAKکے ساتھ مل کر مستقبل میں بھی اس طرح کے آؤٹ ریچ پروگرام جاری رکھے گا۔ میڈیکل سپرانٹنڈنٹ پولیس ہسپتال سرینگرڈاکٹر خالد پرویز نے بھی اپنے خطاب میں مندوبین کو اس تقریب میں خوش آمدید کہا کہ یہ پولیس ا ہسپتال کیلئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مندوبین کے معلوماتی لیکچر یقینی طور پر جراحی کی مہارت کو تیز کرنے اور ریڑھ کی ہڈی کے سرجنوں کے علم کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر ڈاکٹر سہیل افضل (آرگنائزنگ سیکریٹری)اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کی وجہ سے پولیس ہسپتال بہت ترقی کرے گا۔