گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے گرین کیمپس میں سوچھ بھارت مہم کے سلسلے کے تحت ہفتہ کے روزصفائی مہم کا اہتمام کیاگیا۔وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر، رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر ، ڈائریکٹر ڈی ایس ڈبلیو اور پروفیسر معراج الدین شاہ نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے سینئر افسران ، ریسرچ اسکالروں اور طلبا نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبا ، فیکلٹی سمیت دیگر عملہ سے وابستہ ممبران سے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ کام کے مقام پر مناسب حفظان صحت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مختلف مذہبی صحیفوں کا حوالہ دیا جس میں صفائی کو انسانی رویے اور زندگی کے حوالے سے انتہائی ترجیح دی گئی ہے۔